حکومت نے ملک کے مختلف میڈیکل کالجوں میں 2017-18کے تعلیمی سیشن کے لئے ماسٹرز کی چار ہزار سیٹیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا
نے آج یہاں کہا کہ
میڈیکل کالجوں میں ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں سیٹیں بڑھانے کا انتظام
پہلی بار کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی پوسٹ گریجویٹ سیٹوں کی کل تعداد بڑھ کر 35117 ہو جائے گی۔